سبق آموز کہانیاں ‏



                    👈 امن قائم ہوگیا __!!

ایک بادشاہ کہیں جارہا تھا۔ اس نے ایک کمہار کو دیکھا جو کافی سارے گدھے لیکر وہاں س گزر رہا تھا۔ اور تمام گدھے ایک ہی لائن میں چل رہے تھے۔ باد شاہ نے کمہار سے دریافت کیا: تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو۔؟ 

کمہار نے جواب دیا:
عالی پناہ جو گدھا لائن توڑتا ہے تو میں اسے سزا دیتا ہوں، اس ڈر سے یہ سب لائن میں چلتے ہیں۔ بادشاہ کمہار سے بہت متاثر ہوا اور اس نے کہا کیا آپ میرے ملک میں امن قائم کر سکتے ہو۔؟؟ کمہار نے حامی بھر لی ۔ 

دارالحکومت آخر بادشاہ نے کمہار کو شہر کا قاضی بنا دیا۔ کمہار کے سامنے ایک چور کا مقدمہ پیش کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر کمہار نے چور کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔ جلاد نے یہ سنا تو کمہار کے کان میں کہا جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔ کمہار نے دوبارہ حکم دیا چور کا ہاتھ کاٹ دیے جائیں۔ یہ سن کر وزیر خود کمہار کے پاس آیا اور کان میں کہنے لگا:

جناب یہ اپنا ہی آدمی ہے کچھ خیال کریں۔ یہ سنتے ہیں کمہار نے چور کا ہاتھ اور وزیر کی زبان کاٹ نے کا حکم دے دیا۔ کمہار کے صرف ایک فیصلے سے ملک میں امن قائم ہوگیا۔۔۔

2 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی